کون کہتا ہے کہ بی جے پی ناقابل شکست ہے:چدمبرم

   

نئی دہلی : بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے اتوار کے دن کہا کہ انتخابی نتائج 2019ء کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ظاہر کرتے ہیں کہ بی جے پی کو شکست دی جاسکتی ہے اور انہوں نے امید ظاہر کی کہ نتائج اس کا ثبوت دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ بی جے پی کو شکست نہیں دی جاسکتی ؟ ۔ اپوزیشن پارٹیاں یقین کرتی ہیں کہ وہ بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ بہار میں یہ بات ثابت ہوجائے گی ۔ اپنے ٹوئیٹر پر انہوں نے تحریر کیا کہ 2019ء لوک سبھا انتخابات میں 319 بی جے پی امیدوار 381 اسمبلی حلقوں میں کامیاب ہوئے تھے ۔ ان 381 حلقوں میں سے 330پر انتخابات 2019کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ہوچکے ہیں ۔جہاں 51 بی جے پی امیدواروں نے 163 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ حالانکہ انتخابات 381 حلقوں میں ہوئے تھے ۔ وہ مہاراشٹرا ، جھارکھنڈ اور ہریانہ کے انتخابی نتائج کا حوالہ دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تین مرحلوں پر 243 بہار اسمبلی نشستوں کیلئے انتخابات منعقد ہوں گے ۔ 28اکٹوبر کو پہلے مرحلے کے اور 94 حلقوں میں 3نومبر کو انتخابات ہوں گے ۔تیسرے مرحلے میں 7نومبر کو 78نشستوں کیلئے اور رائے شماری 10نومبر کو ہوگی ۔