کووند، مودی اورراجنات سنگھ کا اٹل کو خراج

   

نئی دہلی، 25 دسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سمیت کئی لیڈروں نے بدھ کے روز سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ۔صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دارالحکومت دہلی میں واقع آنجہانی کی سمادھی ‘سدیواٹل’ جاکر انہیں خراج عقیدت پیش۔ آج خراج عقیدت پیش کرنے پہنچنے والے دیگر معزز لیڈروں میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کار گذار صدر جے پی نڈا اور مرکزی وزیر جتیندر سنگھ بھی شامل تھے ۔

سڑک حادثہ میں 15 طلبہ ہلاک
ممبئی۔25۔دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پونے میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک بس اور ٹریکٹر کے درمیان بھیانک تصادم کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے 15 مہلوکین کا تعلق اسکولی طلبہ سے ہے جو پکنک مناکر واپس آرہے تھے۔