کووند کی عوام کو رکھشابندھن کی مبارکباد

   

نئی دہلی : صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھائی بہن کے پیاراور اٹوٹ رشتے کی علامت ‘رکشا بندھن ’ کے موقع پرملک کے باشندوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر کووند نے اتوار کو ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ ملک کے تمام باشندوں کو رکشا بندھن مبارک ۔ یہ تہوار محبت ، پیار اور اعتماد کی علامت ہے ’’۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘ آئیے ہم ایک ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کا عزم کریں جہاں خواتین کی حفاظت اور عزت کو انتہائی اہمیت دی جائے اور وہ اپنی خواہشات کو آزادانہ طور پر پورا کریں ‘‘ ۔