کووڈویکسین کی آکسفورڈ ریسرچ ٹیم میں چندرا دتہ شامل

,

   

لندن ۔ یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سائنٹسٹ چندرا دتہ نے کہا ہے کہ ساری دنیا کی نظریں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی ویکسین پر لگی ہے ۔ آکسفورڈ ریسرچ ٹیم اس ویکسین کی تیاری کے پراجکٹ پر کام کررہی ہے ۔ اس ٹیم کا حصہ 34سالہ چندرا بھی ہے۔ چندرا کا کہنا ہے کہ اس پراجکٹ کا حصہ ہونا انسانی کاز کیلئے کام کرنے کے مماثل ہے ۔ وہ ایسے سنٹر میں کام کررہی ہیں جہاں اس ویکسین کے ہیومن ٹرائیلس منعقد کئے جارہے ہیں ۔