سائنس دانوں اور انجینئروں کو متحرک کرنے کی ضرورت : راہول گاندھی
نئی دہلی۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی کووڈ۔ 19 کو ایک ’بھاری چیلنج‘ اور اس کے ساتھ ایک ’موقع‘ قرار دیا اور کہا کہ ملک کے سائنس دانوں، انجینئروں اور ڈیٹا ماہرین کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بحران کے حل کیلئے اختراعات پر کام کیا جاسکے۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کووڈ۔19 ایک ’بھاری چیلنج‘ اور ایک ’موقع‘ ہے۔ بحران کے دوران درکار اختراعی حل تلاش کرنے کے لئے ہمیں اپنے سائنس دانوں، انجینئروں اور ڈیٹا ماہرین کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے‘۔ راہول گاندھی کا جمعرات کو زور دیا تھا کہ اس وباء کے خلاف متحدہ لڑائی لڑی جانے اور کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے لاک ڈاؤن کوئی بہتر حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ تیز رفتار معائنے اس وائرس کے خلاف لڑائی میں سب سے بڑا ہتھیار ہیں۔