کووڈ۔19انفیکشن سے بچانے کی انوکھی کوشش

   

نئی دہلی، 16اپریل (سیاست ڈاٹ کام) زراعت کے مرکزی وزیرمملکت کیلاش چودھری نے جمعرات کو یہاں انڈین کونسل آف ایگریکلچر ریسرچ میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے سینی ٹائزیشن ٹنل اور اسمارٹ ہینڈ واش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کونسل کے ڈائرکٹر جنرل ترلوچن مہاپاتر اور ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل اے کے سنگھ اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے ۔ اس ٹنل کو انسٹی ٹیوٹ کے زرعی انجینئرنگ ڈویزن نے تیار کیا ہے ۔ اس ٹنل سے گزرنے کے دوران لوگوں پر انفیکشن سے پاک کرنے والے کیمیکل امونیم کمپاونڈ کا چھڑکا و ہوتا ہے ۔ یہ ٹنل سنسر پر مبنی ہے ۔اسمارٹ ہینڈ واش سے صابن اور نل کو ہاتھ لگائے بغیر ہی ہاتھ کی صفائی ہوتی ہے ۔