بیجنگ: چینی وزیرخارجہ وانگ لیی نے پیر کے روز پہلی بار اپنے پاکستانی، افغانی، نیپالی ہم منصبوں کے ساتھ ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے دنیا بھر میں پہلی مہلک بیماری کووڈ۔19 کی روک تھام کیلئے معیشت کی بحالی کیلئے چار ن کاتی تجویز بھی پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ کورونا بحران کے خاتمہ کے بعد چاروں ممالک کو چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے مشترکہ فروغ کیلئے کام کرنا چاہئے۔