کووڈ اموات کی تعداد زیادہ نہیں: حکومت

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا کہ ملک میں کووڈ سے ہونے والی اموات کی تعداد زیادہ نہیں ہے اور اس کے تعین کے لیے ایک شفاف نظام اپنایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے وزارت نے یہاں کہا کہ میڈیا رپورٹس جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا سے اموات کی اصل تعداد سرکاری گنتی سے زیادہ ہے ، غلط اور مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ یہ حقائق پر مبنی نہیں ہیں، محض قیاس آرائیاں ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اموات کی اطلاع دینے کا ایک مضبوط نظام ہے ۔