کووڈ انجکشن کی بلاک مارکٹنگ 2افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ کووڈ ۔ 19 کے اینٹی رائرل انجکشن کی بلاک مارکٹنگ کرنے والے دو افراد کو میاں پور پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 37 سالہ ستیش اور 32 سالہ کنڈا جگن موہن ریڈی کو پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ جو میاں پور میوری نگر کے ساکن ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ستیش ہوٹل کا کاروبار کرتا ہے اور جگن موہن ریڈی ریئل اسٹیٹ تاجر ہے۔ ان دونوں نے موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاکر اینٹی وائرل انجکشن ریمڈیزور کو زائد قیمت میں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک انجکشن کو ضبط کرلیا۔