نئی دہلی ۔ ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 209.40 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 9 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 140 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 13 ہزار 272 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 166 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.23 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 4.21 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔