نئی دہلی: قومی کووڈ ٹیکہ اندازیمہم کے تحت ملک بھر میں 212.75 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 12 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار 421 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 6168 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار 210 تک پہنچ گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.13 فیصد ہے ۔ انفیکشن کی یومیہ شرح 1.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 9685 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار 365 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔