نئی دہلی: کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک بھر میں 213.72کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 13کروڑ 72لاکھ 68ہزار 615ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 4417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 52ہزار 336 تک پہنچ گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.12 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.2 فیصد ہوگئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 6032 لوگ کووڈ سے آزاد ہوئے ۔