کووڈ ٹیکہ اندازی میں 180.40 کروڑ ٹیکے لگے

   

نئی دہلی: پورے ملک میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 180.40 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 40 لاکھ 28 ہزار 891 کورونا ٹیکے لگے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے دو ہزار 568 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 917 ہو گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.08 فیصد ہے ۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 0.37 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اس دوران چار ہزار 722 افراد کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 24 لاکھ 46 ہزار 171 افراد کووڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ریکوری ریٹ 98.72 فیصد ہے ۔