کووڈ ٹیکہ اندازی میں 191.48 کروڑ ویکسین استعمال کی گئیں

   

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ٹیکہ اندازی مہم کے تحت 191.48 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 191 کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 858 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 1569 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 400 تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ معاملوں کا 0.04 فیصد ہے ۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 0.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 2467 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں ۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 84 ہزار 710 افراد کووڈ سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.75 فیصد ہے ۔