کووڈ ٹیکہ اندازی میں 211.13 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

   

نئی دہلی : ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 211.13 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 11 کروڑ 13 لاکھ 94 ہزار 649 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 10,227 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 90,707 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.20 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 2.43 فیصد ہوگئی ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 13,528 لوگوں نے کووڈ سے نجات پائی، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 37 لاکھ 70 ہزار 913 مریض کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔