کووڈ کی اینٹی وائرل ادویات کی بلیک مارکٹنگ ، دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد: کووڈ۔19 کی اینٹی وائرل ادویات کی بلیک مارکیٹنگ میں ملوث دو افراد بشمول دواخانہ عثمانیہ کے سیکوریٹی گارڈ کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کرن کمار متوطن بھونگیر جو میڈیکل ایجنسی چلاتا ہے ، دواخانہ عثمانیہ کے سیکوریٹی گارڈ محمد خالد ساکن جی ایم کالونی چندرائن گٹہ کی مدد سے یہ کاروبار چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کرن کمار نے بی فارمیسی کی تعلیم حاصل کی تھی اور وہ میڈیکل کاروبار میں ہے۔ موجودہ کووڈ۔19 وباء کی صورتحال کے پیش نظر کرن کمار نے اینٹی وائرل دوا ریمیڈیسیور انجکشن ایک ڈوس 30,000 روپئے میں فروخت کر رہا تھا اور اس کاروبار میں دواخانہ عثمانیہ کے سیکوریٹی گارڈ محمد خالد بھی مدد کر رہا تھا ۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے مذکورہ دونوں افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے اینٹی وائرل انجکشن ضبط کرلیا اور انہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔