کووڈ کی تینوں خوراک لینے والوں کو جاپان آنے کی اجازت :وزیراعظم

   

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے چہارشنبہ کو کووڈ۔19کے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تینوں خوراک لینے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے یہ اطلاع دی۔ کشیدا کے اعلان کے مطابق جاپان سے منظور شدہ کووڈ-19 ویکسین کی تینوں خوراک لینے والوں کو 7 ستمبر سے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور انہیں 72 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔وزیر اعظم کشیدا نے اتوار کو کووڈ-19 کا مثبت پائے گئے اور ان کا علاج ان کی سرکاری رہائش گاہ پر کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ جاپان میں منگل کو 2,08,551 نئے معاملے سامنے آئے اور اس وبا کی وجہ سے 343 مریضوں کی موت ہو گئی۔ جو فروری کے آخر میں کووڈ 19 کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔