کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.26 لاکھ افراد ہلاک

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1.26 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 25 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1,26,131 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ امریکہ میں فی الحال متاثرین کی تعداد 25,88,020 ہے ۔امریکہ میں چھ لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا کے پانچ لاکھ سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 31ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے ۔