کوویڈ۔19:میڈیا میں عملہ کی تخفیف کیخلاف مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ: کوویڈ ۔ 19 بحران کے دوران میڈیا میں بڑے پیمانے پر ہورہی تخفیف کے خلاف چنڈی گڑھ کے صحافیوں اور غیر صحافی اہلکاروں نے آج یہاں مظاہرہ کیا۔ سیکٹر 17 پلازہ میں میڈیا یونینس سے منسلک تقریباً 50 صحافی اور غیر صحافی اہلکار جمع ہوئے اور تقریباً ایک گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ہاتھوں میں تختیاں لی ہوئے تھے جن پر نعرے لکھے ہوئے تھے ۔ انہوں نے نعرے بازی بھی کی۔ بعد ازاں وزیر اعظم کے نام سے ایک میمورنڈم پنجاب کے گورنر جو مرکز کے زیر انتظام چنڈی گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں’ کے ذریعے اور ہریانہ کے گورنر کے ذریعے دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ میڈیا میں نوکری سے اہلکاروں کے نکالے جانے کو روکنے کے لیے حکومت، محکمہ محنت و مزدوری کو عمل دخل دینے کی ہدایت دے اور ان میڈیا اداروں کو مالی راحت دی جائے جنہوں نے نوکری سے نہیں نکالا ہے یا جو نکالے گئے اہلکاروں واپس لینے کو تیار ہیں۔