کوویڈ۔19: امریکہ میں حالات بدتر،64 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل، 11 لاکھ سے زائد لوگ متاثر۔ اموات ایک لاکھ تک پہنچیں گے: امریکی صدر

,

   

 
ماسکو: کورونا وائرس (کوویڈ۔19) سے سوپر پاور ملک ہونے کا دعوی کرنے والا امریکہ میں حالات انتہائی بد ترین ہوتے جارہے ہیں۔ یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار سے زائد کیسیس سامنے آئے ہیں۔ امریکہ میں تاحال 11لاکھ سے زائد لوگ کوویڈ۔ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ہاسپٹلس میں مریضوں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔دوسری جانب شہری بری طرح سے مالی بحران کا شکار ہورہے ہیں۔جو یومیہ مزدوری پر کام کرتے ہیں وہ ذہنی بیماری کا شکار ہورہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی اور معیشت کو دبارہ کھولنے کا معاملہ صدر ٹرمپ نے ریاستوں پر چھوڑدیا ہے اور سماجی فاصلہ کے رہنمایانہ اصول میں مزید نہ کرنے امریکی صدر نے اعلان کیا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اندازہ لگایا کہ امریکہ میں کوویڈ۔19سے ہلاکتیں ایک لاکھ تک پہنچ سکتی ہیں۔ مبصرین نے بتایا کہ ویتنام جنگ کے دوران اتنے امریکی لوگ فوت نہیں ہوئے تھے جتنے کورونا وائرس کے سبب ہورہے ہیں۔