نئی دہلی: دہلی میں کوویڈ۔19 کی ٹسٹنگ کیلئے کسی ڈاکٹر کی تشخیص کی ضرورت نہیں ہے۔ دہلی حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ہیں۔ اگر کوئی شہری اپنا کورونا ٹسٹ کروانا چاہتا ہے تو اس کیلئے ڈاکٹر کی تشخیص ضروری نہیں ہے بلکہ انفرادی طور پر شہری خود ٹسٹ کرواسکتا ہے۔ دہلی میں کورونا کے نئے کیسوں میں اضافہ ہورہا ہے۔