کوویڈ احتیاطی تدابیر میں لاپرواہی ہرگزنہ کریں: کلکٹر

   

وباء کی روک تھام کیلئے ضلع سنگاریڈی میں ہر ممکنہ انتظامات، سرکاری دواخانوں میں علاج پر خصوصی توجہ

سنگا ریڈی۔ایم ہنمنت راؤ کلکٹر ضلع سنگا ریڈی نے اپنے بیان میں عوام سے کہا کہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر اور اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ویکسن لیں۔ ایسے افراد جو ویکسین لے چکے ہوں وہ بھی کوویڈ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماسک کا استعمال نہ کرنے والے افراد کے خلاف ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے کورونا وائرس سے متعلق کسی قسم کی بھی لاپرواہی نہ کی جائے اگر کسی قسم کا بخار ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہوتے ہوئے تشخیص کروائیں تاکہ بہتر علاج ہو سکے انہوں نے کہا کہ سرکاری دواخانہ میں علاج کروائیں اس خصوص میں سرکاری دواخانوں میں علاج پر توجہ دی جا رہی ہے دوسرے ویکسن پروگرام کے تحت 80 ہزار افراد کو دیا جائے گا جو کہ 84 دن مکمل کر چکے ہیں ایسے افراد جو دوسرے ڈوز کے اہل ہوںگے۔ ضلع میں 15سال سے 18سال کی عمر کے 82.625 بچوں کیلئے ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے اب تک 48 ہزار بچوں کو ویکسینیشن دیا گیا اور گھر گھر جا کر بھی ویکسینیشن پروگرام کے تحت محکمہ صحت کے عہدیدار اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والے افراد کو بوسٹر دیا جائے گا بوسٹر کے لیے بھی تمام انتظامات پبلک ہیلتھ سنٹر میں بھی کیے گئے ہیں کوویڈ قوائد پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے ماسک لگائیں جسمانی فاصلہ رکھیں ترکاری کے بازار اور دیگر دوکانات پر احتیاط کریں۔