کوویڈ ٹیکہ اندازی اور دیہی ترقیاتی امور پر اجلاس

   

جگتیال: جگتیال صدر نشین ضلع پریشد داوا وسنتا کی صدارت میں دفتر ضلع پریشد میں کورونا کی ٹیکہ اندازی اور دیہی ترقیاتی کاموں اور دیگر امور سے متعلق اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر صدر نشین ضلع پریشد دوا وسنتا نے کہا کہ کورونا کی ٹیکہ اندازی میں عوامی نمائندے اورعہدیدارموثر طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے اس موقع پر محکمہ جات طب اور پنچایت راج کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔اور طبی عہدیدار کو ہدایت دی کہ ٹیکہ اندازی کے مراکز میں تمام سہولیات مہیا کئے جائیں۔منڈل پریشد کے ترقیاتی عہدیدارمحکمہ طب کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے مؤاضعات میں زائد تعداد میں کورونا کی ٹیکہ اندازی کے اقدامات کریں۔


آر ٹی سی چیرمین ، باجی ریڈی گوردھن کو مبارکباد
آرمور۔ امبیڈکر یونین ڈیویزن پریسیڈنٹ آرمور کے قائدین نے بس بھون حیدرآباد میں حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ اور نظام آباد رورل رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن آر ٹی سی کارپوریشن چیرمین کی حیثیت سے جائزہ لینے پر گلدستہ دیتے ہوئے شالپوشی کی۔ اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سائنہ، راملو، ودیگر موجود تھے۔