نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 90 لاکھ سے زیادہ کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ٹیکہ کاری 150.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 90 لاکھ 59 ہزار 360 کوویڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 150 کروڑ 61 لاکھ 92 ہزار 903 کوویڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔