کوویڈ چین کے لیاب سے پھیلا،نکی ہیلی کا دعویٰ

   

نئی دہلی: امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی نے ایک بار پھر چین پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 وائرس چین کے لیاب سے آیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اس ملک کو دی جانے والی امداد بند کرے۔ ہندوستانی نژاد امریکی نکی نے ٹویٹ کیا۔نکی ہیلی ریپبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی امریکی بن گئیں۔ انہوں نے اگلے سال ہونے والے انتخابات کیلئے مہم شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ اگر وہ صدر بن گئیں تو وہ ان تمام ممالک کی غیر ملکی فنڈنگ روک دیں گے جو امریکہ سے دشمنی رکھتے ہیں۔