نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کل بروز جمعہ بنگلہ دیش کے دو روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کوروناوائرس کی وبا کے بعد میرا پہلا بیرونی دورہ ہے جو باعث مسرت ہے۔ مجھے خوشی ہورہی ہیکہ میں اپنے پڑوسی ملک جارہا ہوں۔ بنگلہ دیش کے ساتھ ہندوستان کے گہرے ثقافتی، لسانی تعلقات ہیں۔ عوام سے عوام کے رابطے اور تعلقات کو یادگار بنایا جائے گا۔ وہ کل 26 مارچ اور 27 مارچ کو بنگلہ دیش میں مختلف قائدین سے ملاقات کریں گے۔ اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کی دعوت پر وہ دورہ کررہے ہیں۔ وہ جمعہ کے دن بنگلہ دیش کے قومی دن تقاریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقاریب بنگلہ دیش کے بنگابندھو شیخ مجیب الرحمن کی یوم پیدائش صدی تقاریب کے طور پر منایا جاتا ہے۔
