نئی دہلی: کورونا کی خوفناک بیماری کی روک تھام کیلئے تیارکردہ کووی شیلڈ ویکسین کے مضر اثرات کی جانچ کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ۔ اس درخواست میں کووی شیلڈ ویکسین کی جانچ کے لیے سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ڈائریکٹر کی صدارت میں طبی ماہرین کی ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔