کوویڈ ۔19کے بعد قوم پرستی کا غلبہ ہوگا: جئے شنکر

   

نئی دہلی : وزیر خارجہ جئے شنکر نے کہاکہ کوویڈ۔ 19 کے بعد کی دنیا بہت مشکل دور سے گزرے گی۔ تمام اقوام نفسہ نفسی کا شکار ہوں گے۔ بحث چھڑ جائے گی کہ کون کتنا جارحیت پسند اور قوم پرست ہے۔ معیشت کو طاقتور بنائے بغیر کوئی ملک طاقتور نہیں ہوسکتا ۔چین کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لداخ کی صورتحال تشویشناک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان نہایت ہی شدت کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔