حیدرآباد21جنوری(یواین آئی) بھارت بائیوٹیک کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ بھارت بائیوٹیک انٹرنیشنلکووڈ-19 ٹیکہ کے تین ڈوز کی بجائے ایک ڈوز والی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ حیدآباد کی کمپنی کے ایگزیکٹو چیئرمین نے ناگپور میں 72ویں بھارت فارماسیوٹیکل کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے خواہش کی کہ وہ ملک میں فارماسیوٹیکل ریسرچ کو فروغ دینے وسیع تر ٹیکس میں رعایت دے ۔