کوٹھاری گروپ آف انڈسٹریز کی گولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد

   

حیدرآباد 22 اگست : ( پریس نوٹ) : کانپور کے مشہور صنعتی گھرانے ، کوٹھاری گروپ آف انڈسٹریز کی 50 ویں گولڈن جوبلی تقریب بمقام شری گنگا وئیلی بنکویٹ ہال ، بتھور ، کانپور میں منائی گئی ۔ اس موقع پر کتاب ’ شونیا سے گگن ‘ کی رسم اجراء انجام دی گئی جو کوٹھاری گروپ آف انڈسٹریز کے بانی اور چیرمین آنجہانی مناسکھ بھائی کوٹھاری کی زندگی پر مبنی ہے ۔ اس کتاب کا آغاز ودھان سبھا اسپیکر مسٹر ستیش مہانا اور چیرپرسن و منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر دیپک کوٹھاری مسز آرتی کوٹھاری نے کیا ۔ اس گروپ نے 1973 میں پان پراگ لانچ کیا تھا ۔ تقریب میں ہندوستانی کرکٹ کے سابق کپتان کپل دیو ، گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ ، گیت کار منوج منتثر ، میوزک کمپوزر آنند راج آنند اور ڈائرکٹر کوٹھاری گروپ میٹیش کوٹھاری ، ایم پی راجیو شکلا اور تاجروں نے شرکت کی ۔۔