کوڑنگل میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

   

Ferty9 Clinic

رکن اسمبلی نریندر ریڈی و سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی کی مخاطبت

کوڑنگل ۔ کوڑنگل ٹاؤن میں گزشتہ روز مارکٹ یارڈ کے احاطہ میں پانی کی سہولت کے لئے نیا تعمیر کردہ ٹینک کا آغاز کرتے ہوئے رکن اسمبلی نریندر ریڈی و سابق رکن اسمبلی گروناتھ ریڈی نے کہا کہ مارکٹ یارڈ کمیٹی کے ذاتی صرفہ سے تعمیر کردہ واٹر ٹینک، بور موٹر، پینے کے پانی کی سربراہی آغاز کیا۔ بعد ازاں نریندر ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مارکٹ یارڈ کمیٹی کے ذاتی صرفہ سے انجام دیئے جانے والے ترقیاتی امور کسان برادری کو بے حد فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے جدوجہد کرنے پر مارکٹ یارڈ کمیٹی کو مبارکباد دی۔ اس ضمن میں حاضر ہونے والے عہدیداروں کو چند مشورے دیتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن میں سی سی روڈس، ڈرئنیج کی تزئین نو وغیرہ کے کام میں تیزی کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں گراما سبھا کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔ نیز 60 ہزار روپے مالیتی چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس مستحقین میں تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام میں مدپا دیسمکھ ایم پی پی، آر جگدیشور ریڈی میونسپل چیرمین اوشا راجیندر میونسپل واس چیرپرسن، مارکٹ کمیٹی چیر پرسن جیوتی راتھوڑ، وائس چیرمین بھیملو، صدر حلقہ اسمبلی سطحی گریجن سنگم ٹی ٹی رامو نائک، میونسپل کونسلر مدھوسدن یادو اور سابق سرپنچ رمیش بابو غیرہ نے حصہ لیا۔