کوڑنگل میں ٹی آر ایس کارکنوں کا اجلاس

   

کوڑنگل۔ مرادی فنکشن ہال کوڑنگل میں گزشتہ روز ٹی آر ایس پارٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ حلقہ اسمبلی کے منڈلوں کوڑنگل ، بمرس پیٹ میں پارٹی ورکرس کی نئی کمیٹیوں کی تشکیل بھی عمل میں آئی۔ رکن پارلیمان بنڈہ پرکاش مدیراج ، رکن اسمبلی پٹنم نریندر ریڈی نے اجلاس میں شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کی بے مثال فلاحی اسکیمات کی عوام میں تشہیر کرتے ہوئے پارٹی کے استحکام کیلئے تک و دو کریں۔ قبل ازیں دونوں قائدین نے بس اسٹینڈ کے دامن میں واقع بین ریاستی امبیڈکر چوراہے پر پارٹی پرچم لہراتے ہوئے پارٹی قائدین اور ورکرس پر زور دیا کہ رکنیت سازی میں تیزی پیدا کریں۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم قائدین میں مسرز جی رام ریڈی، یادگیری، ایم پی پی مدپادیسمکھ، کرشن، میونسپل چیرمین جگدیشور ریڈی، کونسلر بلدیہ مدھوسدن یادو، ٹی ٹی راملو کے علاوہ اطراف واکناف کے دیہاتوں کے سرپنچ اور دیگر شامل ہیں۔