کوکرا جھار میں مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

   

کوکرا جھار ۔ 23 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) این ڈی ایف وی گروپ نے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ جنتادل (سیکولر) کے ایک مشتبہ عسکریت پسند کو ریاست آسام کے ضلع کوکرا جھار میں گرفتار کرلیا۔ پولیس عہدیدار نے پیر کے دن کہاکہ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ بوڈو لینڈ کا سونبیجیت کو این ڈی ایف وی گروپ نے گرفتار کیا ۔ وہ دو واقعات میں قبل ازیں ملوث بتایا جاتا ہے ۔ اُس کے پاس سے پولیس نے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر اسلحہ ہندوستان اور بھوٹان کی سرحد پر ضبط کرلئے ۔ یہ گرفتاری اتوار کی رات عمل میں آئی ۔ پولیس نے 7.56 پستول اور پانچ گولیاں بھی اُس کے پاس سے ضبط کرلیں۔ مشتبہ دہشت گرد کا تعلق کرناٹک میں بی جے پی زیراقتدار آنے سے قبل مخلوط حکومت میں شامل جے ڈی (ایس) سے بتایا جاتا ہے ۔ ایچ ڈی کمارا سوامی کی زیرقیادت کرناٹک میں کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت قائم کرلی تھی جو 10 ارکان کے اپنی متعلقہ پارٹیوں سے انحراف کے بعد زوال پذیر ہوگئیں اور بی ایس یدی یورپا نے بی جے پی زیرقیادت حکومت پڑوسی ریاست کرناٹک میں قائم کرلی ہے ۔ اس طرح بی جے پی جو اب تک شمالی ہند تک محدود تھی جنوبی ہند میں بھی اپنا دائرہ کار مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔