ایڈیلیڈ: امریکی ٹینس اسٹار کوکوگاف اور جل ٹیچمن نے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ جل نے انستسیا کو 6-4,6-7(8),7-5 سے شکست دی جس کے بعد 16 سالہ گاف نے ہم وطن امریکی کھلاڑی شیلبی راجرس کو 2-6,6-4,6-4 سے شکست دی۔ کوکوگاف متواتر پانچ مقابلوں سے ناقابل تسخیر ہے جبکہ آخری مرتبہ انہوں نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے مرحلہ میں ایلینا سوئٹولینا کے خلاف شکست برداشت کی ہے۔ گاف اور راجرس کے درمیان کافی شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں 9 ویں گیم مقابلہ کا فیصلہ کن مرحلہ ثابت ہوئی جس میں گاف نے کامیابی حاصل کی۔