حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک 30 سالہ نامعلوم خاتون کی عصمت ریزی و قتل کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی کے علاقہ کے پی بی لودھا اپارٹمنٹ کے قریب جنگلاتی علاقہ میں ایک خاتون کی نعش کو دیکھتے ہی مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی ۔ جس پر کوکٹ پلی اے سی سرینواس راؤ ، کوکٹ پلی انسپکٹر متو ، کے پی ایچ بی انسپکٹر وینکٹیشور راؤ نے ڈاگ اسکواڈ کے ہمراہ مقام واردات پہنچ گئے ۔ 30 سالہ نامعلوم خاتون کی عصمت ریزی کر کے قتل کردیا گیا ۔ جسم پر کپڑے پھٹے ہوئے تھے ۔ ڈاگ اسکواڈ کو طلب کر کے پورے علاقہ کا معائنہ کروایا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔ (ش )