کوکٹ پلی میں نامعلوم شخص کا قتل

   


حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک نامعلوم شخص کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر کوکٹ پلی نرسنگ راؤ کے مطابق مقتول کی نعش کوکٹ پلی کے پلے گراؤنڈ سے دستیاب ہوئی اور اس کی عمر 25 سال بتائی جاتی ہے۔ نعش کو خون میں لت پت دیکھ کر مقامی عوام نے پولیس کو اطلاع دی اور کچھ ہی دیر میں مقامی پولیس سراغ رسانی دستہ کے ہمراہ وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے مقام واردات سے شراب کی بوتلیں اور قصائی کی ایک چاقو بھی برآمد کی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شراب نوشی کے بعد بحث و تکرار کے نتیجہ میں اس شخص کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مقتول کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر سیاہ شرٹ اور جینس پینٹ ہے۔ ب