کوکہ پیٹ میں تاجر کو لوٹ لیا گیا ، ملازم جوڑے کی کارستانی

   

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) کوکاپیٹ کے علاقہ میں ایک تاجر کو لوٹنے کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تاجر کے مکان میں کام کرنے والے ایک جوڑے نے یہ واردات انجام دی اور اپنے آبائی مقام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد نارسنگی پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر نارسنگی پولیس اسٹیشن مسٹر رمنا گوڑ نے بتایا کہ کوکاپیٹ کے علاقہ میں واقع ایک ولا نمبر 44 میں یہ واردات پیش آئی ۔ خاطیوں کی شناحت کرلی گئی ہے جو ایک نیپالی جوڑا ہے ۔ جو 27 ڈسمبر کے دن اس تاجر کے مکان میں گھریلو کام کاج کیلئے آیا تھا اور ملازمت اختیار کی تھی ۔ انہوں نے 3 جنوری کے دن مکان میں موجودہ افراد کو کھانے میں نشیلی دوا ملاکر کھلادیا ۔ اور گھر لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ مکان سے طلائی زیورات قیمتی اشیاء اور نقد رقم کے سرقہ ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہے ۔ سائبرآباد پولیس اس نیپالی جوڑے کو تلاش کر رہی ہے ۔