کوکہ پیٹ میں فی ایکر اراضی 100.75 کروڑ میں فروخت

   

Ferty9 Clinic

ایچ ایم ڈی اے کی اراضی نیلامی سے حکومت کو 3,319.60 کروڑ کی آمدنی

حیدرآباد۔ /3 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کوکہ پیٹ اراضی کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ درج کیا ہے۔ شہر حیدرآباد کی تاریخ میں فی ایکر اراضی100.75 کروڑ روپئے میں فروخت ہوئی ہے۔ ریکارڈ سطح پر اراضیات کی فروخت سے مارکٹ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ کوکہ پیٹ Neo police اراضیات کی فروخت کیلئے جمعرات کی صبح سے نیلامی کا آغاز ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہا۔ کوکہ پیٹ اراضیات کی نیلامی سے حکومت کو 3,319.60 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ نیلامی میں سب سے زیادہ فی ایکر اراضی کی قیمت 100.75 کروڑ روپئے وصول ہوئی جبکہ سب سے کم 67.25 کروڑ روپئے میں فی ایکر اراضی فروخت ہوئی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے نے کوکہ پیٹ نیو پولیس فیس۔2 میں 45.33 ایکر اراضی کی فروخت کیلئے نیلامی کا اہتمام کیا۔ پہلے سیشن فیس 2 کے 8-7-6 اور 9 پلاٹس کی نیلامی ہوئی اور دوسرے سیشن میں 11-10 اور 14 پلاٹس کی نیلامی ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نیلامی میں شاہ پورجی پالونجی، این سی سی، مائی ہوم، راج پشپا اور دیگر مشہور رئیل اسٹیٹ کاروباری اداروں نے حصہ لیا۔ نیو پولیس فیس 2 کے پلاٹس9-8-7-6 کی نیلامی کے ذریعہ ایچ ایم ڈی اے کو 1,532.50 کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ پلاٹ نمبر 10 کی فی ایکر قیمت سب سے زیادہ 100.75 کروڑ روپئے وصول ہوئی جس کا رقبہ 3.6 ایکر ہے۔ معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی راج پشپا اور ہیپی ہائیٹس نے مل کر 362.70 کروڑ روپئے میں حاصل کیا۔ 7.53 ایکر کے رقبہ والے 11 ویں پلاٹ کی فی ایکر قیمت سب سے کم 67.25 کروڑ روپئے میں فروخت ہوئی ہے۔ ن