کوکین فروخت کرنے والی خاتون گرفتار

   

حیدرآباد۔ 25 اگست (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے سن سٹی میں ڈرگس فروخت کرنے والی نائیجریائی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب تانیہ فویلما 30 سالہ ساکن بنگلورو متوطن نائیجیریا جو حیدرآباد کے علاقہ سن سٹی میں کوکین فروخت کرنے پہنچی جس کی اطلاع راجندر نگر پولیس کو ہوئی اور وہ فوراً وہاں پہنچی اور اسے گرفتار کرلیا۔ تانیہ فویلمانے بتایا کہ اکیم کی ملاقات اس کے شوہر سے ہوئی جو ڈرگ سپلائیر ہے اور دیگر دو سپلائیر جو دہلی سے کوکین حیدرآباد و دیگر مقامات کو منتقل کرتے ہیں سب کا تعلق نائیجیریا سے ہی ہے۔ راجندر نگر پولیس نے تانیہ فویلما کو حراست میں لے لیا اور دیگر چار ڈرگ سپلائیرس جو مفرور بتائے گئے ان کی تلاش شروع کردی۔ ش