بنگلورو ۔ ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 2025 سیزن سے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے کپتان کے طور پر واپسی کے لیے تیار ہیں۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ کوہلی نے پہلے ہی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کی ہے اور وہ ایسے وقت میں آر سی بی کی قیادت کرنا چاہتے ہیں جب ٹیم کے خیمہ میں قیادت کا خلا ہے۔ فاف ڈو پلیسس کی عمر40 سال ہوچکی ہے اورانہوں نے آخری سیکل (2022-24) میں فرنچائز کی قیادت کی لیکن عمر ان کے ساتھ نہیں ہے لہذا ویراٹ کوہلی ایک مرتبہ پھر ٹیم کی قیادت کریں گے ۔یادر رہے کہ آرسی بی کبھی ٹرافی حاصل نہیں کرپائی ہے ۔