کوہلی آسٹریلیائی خاتون صحافی پر برہم

   

میلبورن ۔ ویراٹ کوہلی اس وقت آسٹریلیا میں ہیں جہاں وہ بارڈرگواسکر ٹرافی کھیل رہے ہیں۔ گابا ٹسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم انڈیا اب میلبورن پہنچ گئی ہے اور وہاں پہنچتے ہی ویراٹ کوہلی ایک ایک خاتون صحافی سے الجھ گئے۔ دراصل ویراٹ کوہلی جیسے ہی میلبورن پہنچے تو ایک خاتون صحافی سے ان کی بحث ہوگئی۔ کوہلی کافی دیر تک ایرپورٹ پر خاتون رپورٹر سے بحث کرتے رہے۔ دراصل آسٹریلوی صحافیوں نے کوہلی کے بچوں کی تصاویر لے لیں جس کے بعد تجربہ کار کھلاڑی غصے میں آگئے۔ کوہلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی سے بات کر رہے ہیں۔ کوہلی بات کرتے ہوئے کافی غصے میں نظر آرہے ہیں۔ اس کے بعدکوہلی نے آسٹریلوی صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگ میری اجازت کے بغیر میرے بچوں کی تصاویر نہیں لے سکتے۔ تاہم چینل7 کا دعویٰ ہے کہ ان کے بچوں کی کوئی تصویر نہیں لی گئی اور نہ ہی ان کی ویڈیوز بنائی گئیں۔ کوہلی نے سب کو بتایا کہ انہیں رازداری کی ضرورت ہے اور کوئی بھی ان کی اجازت کے بغیر تصاویر نہ لے۔