دبئی۔کے ایل راہول اس وقت حیران رہ گئے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا افغانستان کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی کو ورلڈ کپ میں روہت شرما کے ساتھ اننگزکا آغازکرنا چاہیے، جس پر مقابلے کے کارگزار کپتان راہول نے کہا کہ کیا میں باہر رہوں ؟۔ اس میچ میں روہت نے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد کوہلی نے راہول کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔اگر کوہلی اننگزکا آغاز کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ راہول کو باہر بیٹھنا پڑے گا جن کے ٹی 20 میں بیٹنگ کے رویے پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔جب ایک پریس کانفرنس میں راہول سے کوہلی کو اننگز کا آغاز کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے الٹا سوال کیا، تو کیا میں خود بیٹھ سکتا ہوں۔ہندوستانی نائب کپتان کا ماننا ہے کہ کوہلی کو بڑا اسکور بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دو سے تین اچھی اننگز کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے۔ انہوں نے جس طرح اننگز کھیلی اس سے میں واقعی خوش ہوں۔ کوہلی کو آپ سب جانتے ہیں۔ آپ انہیں برسوں سے کھیلتے دیکھ رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے اننگزکا آغاز کرتے ہوئے سنچری بنائی ہو۔ اگر وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں تو پھر بھی سنچری بنا سکتے ہیں۔ اس کا تعلق کرداروں سے ہے اور ہرکھلاڑی کا اپنا کردار ہوتا ہے لیکن اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ جب ٹیم کا بہترین بیٹر رنز بناتا ہے تو اس سے ٹیم کا حوصلہ بھی بلند ہوتا ہے۔راہول نے کہا کہ یقینی طور پر ویراٹ کی لمبی اننگز ٹیم کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہونے والی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ جس طرح سے افغانستان کے خلاف اپنی اننگز کھیلے اس سے وہ بہت خوش ہوں گے۔ وہ اپنے کھیل پر کام کر رہا تھا اور آج اسے اس کا فائدہ ملا۔ بحیثیت ٹیم ہرکھلاڑی کے لیے کریز پر وقت گزارنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا یقینی طور پر ویراٹ کا جشن منانا ایک راحت تھا۔ ان کی ذہنی حالت، رویہ یا کام کرنے کا طریقہ نہیں بدلا تھا۔ ان کے میچ کی تیاری کے انداز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ مجھے یقین ہے کہ اس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔