کوہلی چوکا مارنا ، انوشکا نے گھر میںہی چیخنا شروع کردیا

   

نئی دہلی۔18اپریل(سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب عام آدمی سے لیکر بالی ووڈ اسٹار ہوں یا کرکٹرس سبھی گھر میں قید ہیں۔ اس دوران کرکٹرس ہو یا بالی ووڈ اسٹارس سبھی سوشل میڈیا پر فعال ہوگئے ہیں اور کچھ نہ کچھ شائع کررہے ہیں۔کرکٹرس میدان اور کھیل کو کتنا یاد کررہے ہیں وہ انوشکا شرما کے انسٹاگرام پوسٹ سے ثابت ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں انوشکا شرما زورزور سے چیخ کر ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کو کہہ رہی ہیں کہ اے کوہلی چوکا مار ناکیا کررہا ہے۔ انوشکا کے منھ سے ایسی زبان سن کر پاس میں بیٹھے وراٹ کوہلی نے عجیب سا ردعمل دیا۔ حالانکہ انہوں نے کچھ کہا تو نہیں، مگر ان کو تھوڑا عجیب لگ رہا تھا۔انوشکا نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کا بھی انکشاف کیا کہ آخر وہ کوہلی کو ایسے کیوں اکسا رہی تھیں۔ انوشکا نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے ان دنوں کوہلی کرکٹ کو بہت زیادہ یاد کررہے ہیں کیونکہ میدان پر لاکھوں مداحوں کا انہیں پیار ملتا ہے۔ انوشکا نے کہا کہ کوہلی کو ایک خاص طرح کے مداح کو بھی خاص طور سے یاد کرنا چاہئے۔ اسی وجہ سے انہوں نے کوہلی کو ایسا تجربہ کرایا۔کرکٹ کے میدان سے دور شوہر کوہلی کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کیلئے کی گئی بیوی انوشکا شرما اس کوشش کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔