کوہلی کوبی سی سی آئی کی مبارک باد

   


دبئی۔ ہندوستان کے کپتان ویراٹ کوہلی بی سی سی آئی نے دہے کے بہترین ونڈے اور ٹسٹ بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔ بورڈ نے ٹوئٹ میں ہندوستانی کپتان کو اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد دی ہے۔یاد رہے کہ کوہلی کوآئی سی سی کے دہے کا بہترین کھلاڑی اور ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیاہے جبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی نے کھیل جذبہ کے ایوارڈ سے سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آئی سی سی نے کہا کہ کوہلی نے آئی سی سی کے دہے کے بہترین کھلاڑی ہونے کا سرگارفیلڈ سوبرس ایوراڈ جیت لیا ہے ۔کوہلی نے اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ کے سبھی فارمیٹوں کو مجوعی طورپر سب سے زیادہ 20396 رن بنائے ہیں۔ کوہلی نے دہائی میں سب سے زیادہ سنچری اور نصف سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے ۔ دوران 66 سنچریاں اور94 نصف سنچری بنائی ہیں۔ 70 سے زائد اننگز کھیلنے والے کرکٹروں میں ان کا اوسط بھی زیادہ 59.97 رہا۔ اس کے علاوہ کوہلی 2011 کا ونڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ رہے ۔ آئی سی سی نے کوہلی کو دہے کا بہترین ونڈے کرکٹر بھی منتخب کیا ہے ۔