کوہلی کو شاندارپرفارمنس پر انوشکا کا خصوصی پیغام

   

ممبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سوپر 12 مرحلے میں ہندوستان نے ویراٹ کوہلی کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔ ویراٹ نے 82 ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔ کوہلی کی شاندار بلے بازی پر جہاں کرکٹ شائقین ان کی تعریفیں کر رہے ہیں، وہیں ان کی اہلیہ اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کوہلی کے نام پیغام میں انوشکا نے کہا کہ بہت زبردست! آج رات تم لوگوں کی زندگیوں میں بہت زیادہ خوشیاں لائے ہو، وہ بھی دیوالی کے موقع پر۔ انوشکا نے کہا کہ تم حیرت انگیز انسان ہو جس کا حوصلہ، عزم اور یقین دل کو ہلا دینے والا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ دیکھا، اگرچہ ہماری بیٹی یہ سمجھنے میں بہت چھوٹی ہے کہ اس کی ماں کمرے میں کیوں ناچ رہی تھی اور بے تحاشا چیخ رہی تھی لیکن ایک دن وہ سمجھے گی کہ اس کے والد نے اس رات اپنی بہترین اننگز کھیلی تھی اور وہ اس سے قبل انتہائی سخت صورتحال سے دوچار تھا۔
لیکن وہ اس سے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور بہتر ہو کر سامنے آیا،انوشکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تم پر فخر ہے۔