کوہلی کی سنچری کے بعد کلارک خوف زدہ

   

ایڈیلیڈ ۔ آسٹریلیائی سابق کپتان مائیکل کلارک نے ایڈیلیڈ ٹسٹ کے آغاز سے قبل ویراٹ کوہلی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پرتھ ٹسٹ میں ویراٹ کی سنچری کے بعد وہ خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کو کوہلی سے بچنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔ یادرہے کہ ویراٹ کوہلی پرتھ ٹسٹ سے قبل ٹسٹ کرکٹ میں اپنی فارم تلاش کر رہے تھے لیکن پرتھ میں اپنی ناقابل شکست اور شاندار سنچری کے بعد انہوں نے اپنا تیز رویہ دکھایا ہے۔ کلارک نے کہاکوہلی ہندوستان کے سب سے بڑے رنز بنانے والے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔مائیکل کلارک نے ایک انٹرویو کے دوران ویرات کی تعریف کی ہے اور کہا کہ جب میں ٹسٹ میچ ہارنے کے بارے میں سوچتا ہوں تو شاید یہ مجھے اتنا پریشان نہیں کرتا لیکن جب مجھے پہلے ٹسٹ میں کوہلی کی سنچری یاد آتی ہے تو مجھے ڈرلگتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ کوہلی سیریز میں ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہوں گے۔
ہندوستانی کھلاڑی مداحوں سے پریشان
ایڈیلیڈ ۔ ہندوستان اورآسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر۔گواسکر ٹرافی کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹسٹ میچ سے پہلے ٹیم انڈیا کافی پریشان ہوگئی اور اس کی وجہ ویراٹ اور روہت شرما کے نام ہیں۔ دراصل ایڈیلیڈ میں ٹیم انڈیاکا پریکٹس سیشن چل رہا تھا جسے دیکھنے کے لیے عام لوگوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی۔ ویرات اور روہت نے پریکٹس شروع کی تو مداحوں نے ان کا نام پکارنا شروع کردیا۔ جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کوکافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کے نتیجے میں اب پریکٹس سیشن کے دوران شائقین کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔