بنگلور: بنگلور بروہت مہا نگر پالیکا (بی بی ایم پی ) نے کرکٹر ویراٹ کوہلی کے پب ون ایٹ کمیون کو فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ ریستوران ایم جی روڈ پر چھٹی منزل پر واقع ہے اور بغیر فائر ڈیپارٹمنٹ کے این او سی کے کام کررہا ہے۔ سماجی کارکنان ایچ ایم وینکٹیش اور کونگل نرسمہ مورتی کی شکایت پر29 نومبر کو نوٹس جاری کی گئی تھی، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ بی بی ایم پی نے سات دن کی مہلت دی ہے، اور جواب نہ دینے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شکایت کنندگان نے کہا کہ کئی بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی کے بغیر ریستوران اور پب چلائے جارہے ہیں، جو ماضی میں کارلٹن ٹاورز جیسے حادثات کا سبب بن چکے ہیں۔ جولائی میں بھی،ون ایٹ کمیون کے خلاف رات ایک بجے کے بعد کھلے رہنے پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔