کوہلی کے ساتھ بولرکو الجھنا نہیں چاہئے:لطیف

   

نئی دہلی۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی کوہلی کے جارحانہ رویے کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ راشد لطیف نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ آخر وہ کون سی بات ہے، جو کوہلی کو بہتر بیٹسمینش بناتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، راشد لطیف نے سال 15-2014 میں ہندوستانی ٹیم کے آسٹریلیا دورے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تب میچل جانسن نے وراٹ کوہلی کو باونسر پھینکی تھی۔ کوہلی نے تب کریز پرقدم رکھا ہی تھا اور انہیں یہ بات بے حد ناگوار گزری تھی، جس کے بعد ان کے اور جانسن کے درمیان بحث بھی ہوئی تھی۔پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے کہا، 2014 کی سیریز میں دو ٹسٹ میچ کے بعد مہندر سنگھ دھونی نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی لے لی تھی ۔ اس کے بعد ایک ٹسٹ میں کوہلی نے دونوں اننگز میں سنچری لگائی تھی۔ اس میچ میں جانسن، کوہلی کے پاس گئے اور دونوں کے درمیان گالیاں چل رہی تھیں۔ آپ اس میچ کی کلپ دیکھئے اور آپ پائیں گے کہ کوہلی کا ردعمل دفاعی بالکل نہیں تھا۔راشد لطیف نے ساتھ ہی کہا کہ کوہلی ان کھلاڑیوں میں سے ہیں، جن کے ساتھ بولرکو الجھنا نہیں چاہئے۔