کوہیر بس اسٹانڈ پر موبائیل ٹاور کی مخالفت

   

ٹی آر ایس قائدین کی زیر قیادت عہدیداروں کو یادداشت
کوہیر۔ محمد فردوس ٹی آر ایس قائدکی زیر قیادت کوہیر مستقر میں واقع قدیم بس اسٹانڈ پر موبائیل ٹاور کے قیام کی مخالفت میں آج کوہیر تحصیلدار کے کشن کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداروں کو ایک تحریری یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر محمد فردوس نے بتایا کہ کوہیر میں کسی بھی موبائیل فون کے ٹاور کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے کیونکہ موبائیل فون ٹاور سے ریڈیشن سے عوام کو اور بچوں کو مستقبل میں شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم بس اسٹانڈ پر آنگن واڑی سنٹر اپر پرائمری اسکول اور ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول وغیرہ موجود ہیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ سیل فون ٹاور سے ان معصوم بچوں کی صحت پر کافی اثر پڑسکتا ہے۔ دنیا کے تقریباً ممالک میں G5 ٹاور کی مخالفت کی جارہی ہے اس لئے کوہیر میں بھی ان ٹاورس کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔ اگرچہ کوئی ان ٹاورس کے قیام کی اجازت دیتا ہے اس کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا اور اس کے خلاف ضلع کلکٹر کو بہت جلد یادداشت حوالے کی جائے گی۔ اس موقع پر محمد اعجاز احمد، عمران، شہباز، معراج کے علاوہ دیگر موجود تھے۔