کوہیر: سرپنچ عطیہ جاوید کانگریس میں شامل

   

کوہیر /26 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے سب سے بڑے گرام پنچایت کے سرپنچ عطیہ جاوید نے کل رات بی آر ایس پارٹی کو خیرآباد کرتے ہوئے کانگریس پارٹی امیدوار ڈاکٹر اے چندرا شیکھر کی قیادت اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ بعد ازیں اس موقع پر نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے بتایا کہ بی آر ایس میں نظم و نسق کا فقدان ہے ۔ رکن اسمبلی کے مانک راؤ کو میجر گرام پنچایت کے بنیادی مسائل کے بارے میں کئی مزید یادداشت حوالے کی گئی لیکن انہوںنے عوام کے مسائل کو یکسر نظر انداز کردیا ہے ۔ انہوں نے کوہیر مستقر میں مسلم آبادی زائد ہونے کی وجہ سے ایک منظم طریقہ کو اپناتے ہوئے پسماندہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر کے چندرا شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک سمندر کی مانند ہے اور ملک ایک سب سے بڑی سیکولر پارٹی ہے سماج کے تمام طبقات کو یکساں درجہ دیتی ہے۔ اس موقع پر محمد شمشیر علی صدر کانگریس پارٹی کوہیر ٹاون ، رام لنگاریڈی محمد عبدالقیوم ، محمد لائق ، محمد عتیق ، غیاث الدین ، اجو بابا ، محمد جلیل احمد ، محمد محسن علی ، محمد شوکت علی ، محمد شاکر علی ، ماجد علی انجینئیر ، یوسف علی ، محمد حامد علی ، مظفر حسین ، عمران کوہیر ، رام داس ، محمد اعجاز ، محمد سلیم الدین ، عبدالستار ، ممتاز سیٹھ ، محمد ارشد علی ضلع صدر کانگریس کے علاوہ قائد کانگریس قائدین موجود تھے ۔